امام الحق کیسے افتخار حارث کے بارے میں رائے دے سکتے ہیں جنید خان کا سوال

اوپنر کوئی کپتان یا نائب نہیں، جو پریس کانفرنس میں اپنی رائے دے رہے ہیں، فاسٹ بولر


ویب ڈیسک May 10, 2023
اوپنر کوئی کپتان یا نائب نہیں، جو پریس کانفرنس میں اپنی رائے دے رہے ہیں، فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اوپنر امام الحق کی جانب سے غیر ضروری ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فاسٹ بولر جنید خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاجانب سے امام الحق کو ٹوئٹ کی اجازت دینے پر شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ جب امام ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے تو وہ ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر اپنا تجزیہ شیئر کرتے تھے، جو کہ میرے خیال میں غلط ہے، بورڈ کو اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ امام الحق نے پریس کانفرنس میں بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا، کہ حارث کو کھلانا چاہپیے یا نہیں، اسی طرح افتخار سے متعلق بیان دے رہے تھے، جیسے وہ کپتان یا نائب کپتان ہوں؟ وہ کیسے رائے دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متنازع بیان، بابراعظم اوپنر امام الحق کے دفاع میں سامنے آ گئے

قبل ازیں امام سے سوال کیا گیا تھا کہ پاور ہٹنگ کو تقویت دینے کے لیے مڈل آرڈر میں افتخار احمد اور محمد حارث کی ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ ایمانداری سے کہوں تو مجھے ایسا نہیں لگتا کیونکہ ہمارے پاس تجربات کرنے کا وقت نہیں ہے آغا سلمان، شاداب خان اور محمد نواز کی موجودگی میں کافی پاور ہٹرز موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں