اینکر عمران ریاض خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار

پولیس نے عمران ریاض کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے


ویب ڈیسک May 11, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان کے معروف اینکر عمران ریاض کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران ریاض سیالکوٹ سے مسقط روانہ ہورہے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے عمران ریاض کو آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے عمران ریاض کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری پر پولیس حکام نے تاحال کوئی بیان جاری نہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں