ٹی وی اینکر آفتاب اقبال اپنے فارم ہاؤس سے گرفتار
پولیس کی بھاری نفری نے ٹی وی اینکر کے فارم ہاؤس پر دھاوا بولا اور ملازمین سمیت تمام لوگوں سے موبائل فونز ضبط کرلیے
معروف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے آفتاب اقبال کے فارم ہاؤس پر دھاوا بولا اور ملازمین سمیت تمام لوگوں سے موبائل فونز ضبط کرلیے۔
پولیس کی نفری نے کمروں کی تلاشی لی اور آفتاب اقبال کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے رابطہ پر پولیس نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔