گجرات پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن پر جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج

پولیس نے عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی ایف آئی آر میں اسے ملزم نامزد کیا ہے


ویب ڈیسک May 13, 2023
(فوٹو : فائل)

پولیس نے پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات پولیس نے جلاؤ گھیراؤ پر جہاں پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں پر مقدمہ درج کیا ہے وہیں گجرات پولیس نے پی ٹی آئی کارکن مدثر ڈار کو زندہ ظاہر کر کے اسے بھی مقدمہ میں بھی نامزد کر دیا۔

پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی ایف آئی آر میں اسے ملزم نامزد کیا ہے، ایف آئی آر 3 روز قبل اے ایس ائی گلزار احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

یکم رمضان کو قبرستان شاہ ہرا بھرا کالرہ میں پی ٹی آئی کارکن مدثر ڈار کو سپرد خاک کیا گیا تھا، 45 سالہ مدثر ڈار ولد منیر ڈار دو بچوں کا باپ تھا۔

واضح رہے کہ 10 مئی کے جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما منیر ڈار اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا سمیت 39 نامزد اور 50 نامعلوم افراد پر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں