بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور انڈین سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی

تقریب کے مہمانوں میں بھارت کے سابق وزیر خزانہ چدمبرن، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور ادیتیہ ٹھاکرے شامل تھے


ویب ڈیسک May 13, 2023
فوٹو : ٹویٹر

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی۔

اداکارہ اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس میں منعقدہ ہوئی جس میں پرینیتی کی کزن سپراسٹار پریانکا چوپڑ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں 150 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی جس میں بھارت کے سابق وزیر خزانہ چدمبرن، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور ادیتیہ ٹھاکرے اور دیگر شوبز فنکار شامل تھے۔

عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا اور بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

شوبز ورک کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا بھارتی اداکار دلجیت دوسانچ کے ساتھ نئی فلم 'چمکیلا' کیلئے تیاری کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں