شہر میں فلور ملوں کی ہڑتال جاری آٹا اور میدہ مہنگا ہوگیا

ڈھائی نمبر، فائن آٹے اور میدے کی 50 کلو بوری کی قیمت50 روپے بڑھ گئی


Ehtisham Mufti April 24, 2014
آٹے کے شدید بحران کا خدشہ، تھوک منڈی میں دکانیں بند ہوجائیں گی،بیوپاری۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کومزید 2 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو فلورملوں کی ہڑتال کے دائرہ کار کو سندھ کی167 فلورملوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

شہرکی فلور ملوں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی اور شہر میں قائم81 فلور ملوں میں آٹے کی پیداواری سرگرمیاں معطل رہیں، تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے فلورملز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلیے کوئی رابطہ کیا گیا اور نہ ہی ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کی گئی جس سے شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، فلورملوں کی جانب سے آٹے کی تیاری اور سپلائی معطل ہونے سے تھوک مارکیٹ میں بدھ کی شام سے آٹے کی قلت ہوگئی ہے۔

مفاد پرست عناصر نے ڈھائی نمبر اورفائن آٹے کی فی50 کلوگرام بوری کی تھوک قیمت میں50 روپے جبکہ میدے کی فی50 کلوگرام بوری کی قیمت میں بھی50 روپے کا اضافہ کردیا ہے، اس غیراعلانیہ اضافے کے باعث ڈھائی نمبرآٹے کی فی50 کلوگرام کی بوری کی قیمت بڑھ کر 1900 روپے، فائن آٹے کی50 کلوگرام کی بوری2050 روپے اورمیدے کی50 کلوگرام بوری کی قیمت بڑھ کر2075 روپے ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں