پہلی امریکی ریاست نے ٹِک ٹاک پرباضابطہ پابندی عائد کردی

مونٹانا کےگورنر گریگ گیان فورٹ نے قانون طور پر دستخط کرکے ٹک ٹاک پر پابندی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے


ویب ڈیسک May 20, 2023
امریکی ریاست مونٹانا نے باضابطہ طور پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

مونٹانا کے گورنر نے قانونی دستاویز پر دستخط کرکے ٹِک ٹاک پر باقاعدہ پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں مونٹانا مشہور ایپ پر باقاعدہ پابندی عائد کرنے والی پہلی ریاست ہوگئی ہے۔

یورپ ہو یا امریکا، مختصر ویڈیو کی مشہور ایپ، ٹِک ٹاک پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اپنے صارفین کا ڈیٹا اور معلومات براہِ راست چینی حکام تک پہنچارہی ہے۔ اگرچہ کئی امریکی ریاستیں اس کا اعلان کرچکی ہیں لیکن مونٹانا نے پہلی مرتبہ اس پر دستخط کرکے پابندی کو لاگو کردیا ہے۔

اس کے بعد یکم جنوری 2024 کو مونٹانا میں باضابطہ طور پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹِک ٹاک کے سی ای او کانگریس میں بھی پیش ہوچکے ہیں جہاں انہوں نے امریکی نمائیندوں کے دھواں دار سوالات کے جوابات دیئے تھے۔

خدشہ ہے کہ ٹک ٹاک پر مونٹانا کی باضابطہ پابندی کے بعد اب ایپ پر پابندی کی ایک اور لہر چل سکتی ہے کیونکہ مونٹانا میں اسے قانونی طور پر بند کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں