- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والا نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
- ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ
آئی پی ایل سینچری؛ کوہلی کے مداحوں نے نوین، گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار (فوٹو: ایکسپریس ویب)
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی فتح کے بعد ویرات کوہلی کے مداحوں نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے بولر نوین الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روز پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے اہم میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو لازمی فتح درکار تھی، ویرات کوہلی نے اس میں 63 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو مزید روشن کردیا، سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کوہلی کی ٹیم نے یہ میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔
میچ میں جیت کے ساتھ ہی کوہلی ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے مداحوں نے افغان کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب ٹرول کیا، گزشتہ دنوں نوین اور کوہلی کے درمیان تنازعہ ہوا تھا جس کے بعد گمبھیر بھی جھگڑے میں شامل ہوگئے تھے اور یوں تکرار بڑھتی گئی۔
مزید پڑھیں: نوین الحق نے سوشل میڈیا پر کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا
اس دوران نوین الحق نے کوہلی کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ جاری رکھی، انہوں نے کوہلی کو براہ راست کچھ نہ کہا لیکن بیٹر کے ایک رن پر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے انسٹا اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ’’میٹھے آم‘‘۔
ممبئی انڈینز کو کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز کے خلاف میچ کے آخر میں جب 18 بالز پر صرف 8 رنز درکار تھے تو نوین نے اسکرین شاٹ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ راؤنڈ 2 ان کے ساتھ، یہ بہترین آم ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل
جس پر کوہلی کے فینز نے فاسٹ بولر کی اس حرکت کو طنز قرار دیا تھا، تاہم گزشتہ روز کوہلی نے 63 گیندوں پر 100 رنز اننگز کھیلی تو مداحوں نے نوین الحق اور گوتم گمبھیر کو ٹرول کیا اور میمز شیئر کیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، کوہلی اور نوین الحق پر جرمانے
دوسری جانب آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے گجرات ٹائٹنز کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس، جنائی سپر کنگز، رائل چیلنجرز بنگلور، ممبئی انڈین اور راجھستان رائلز کی ٹیمیں دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے جنگ کررہی ہیں۔
https://twitter.com/SirOggyBilla/status/1658048842762428417?s=20
https://twitter.com/krishwu_yushu/status/1659269671974223872?s=20
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔