عمران خان کی جانب سے خواتین کیلیے ٹوئٹ میں جعلی تصویر کا استعمال
عمران خان کی حمایت میں پی ٹی آئی مظاہروں کی تصاویرکے طورپرمصنوعی تصویراورسیاق وسباق سے ہٹ کرویڈیوزپیش کی جا رہی ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خواتین سے متعلق ایک ٹوئٹ میں جعلی تصویر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی چینل کی تحقیق کے مطابق ٹوئٹ میں استعمال کی گئی تصویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ ہے اور نہ ہی کسی کیمرامین کی کھینچی ہوئی۔
یاد رہے کہ 19 مئی رات چیئرمین تحریک انصاف نے ایک ٹویٹ کی، جس میں اسی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کو حقیقی آزادی کا مظہر اور صنف آہن قرار دیا گیا تھا۔
غیر ملکی چینل کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر مظاہروں کی تصاویر کے طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ایک تصویر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر 2 ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں۔