بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

قوم کیساتھ مل کر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 20, 2023
سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا،آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔

چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ آئی ایس آر کے مطابق قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں