100 برس بعد آسٹریلیا میں بونا کینگرو کا دوبارہ انکشاف

خرگوش کی جسامت والے کینگرو بڑے شکاری جانوروں کا نوالہ بنے اور تیزی سے ختم ہوگئے تھے


ویب ڈیسک May 24, 2023
آسٹریلیا میں خرگوش کی جسامت کے کینگرو کی آبادی بڑھنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ فوٹو: یاہو نیوز

برش جیسی دم والے لیکن صرف خرگوش کے برابر جسامت رکھنے والے ننھا کینگرو آسٹریلیا میں 100 برس بعد دیکھا گیا ہے۔

انہیں بیٹونگز کہا جاتا ہے جو دو صدی قبل آسٹریلیا کے 60 فیصد رقبے پر عام پائے جاتے تھے۔ لیکن آبادی میں اضافے، جنگلات کے کٹاؤ، کتے، بلیوں، اور لومڑیوں کے شکار بننے کے بعد ان کی تعداد تیزی سے ختم ہوکر غائب ہوگئی تھی۔

اب اب سو برس آسٹریلیا کے جزیرہ نما، یارکے میں یہ ننھی مخلوق دوبارہ دیکھی گئی ہے اور ماہرین نے دو سال میں ایسے 120 جانور قدرتی ماحول میں چھوڑے ہیں۔ لیکن ان کے حدود پر حفاظتی باڑھ لگا کر شکاری جانوروں سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس عرصے میں ان کی آبادی بڑھی ہے اور 45 میں سے 42 ماداؤں کے سینے پر قدرتی تھیلی میں بچہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک خوش آئند بات ہے۔

لیکن توقع ہے کہ پورے آسٹریلیا میں ان کی آبادی 12000 سے کچھ زائد ہوسکتی ہے اور اس انتہائی کمیاب جانور کو بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بلیوں اور لومڑیوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیےبھی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں