جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان نے چائینیز تھائی پے شکست دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 24 مئ 2023
پاکستان بدھ کو تھائی لینڈ کے مدمقابل آئے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان بدھ کو تھائی لینڈ کے مدمقابل آئے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان نے جونئیر ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دیدی۔

عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا، پہلے ہاف میں گرین شرٹس کی جانب سے 5 گول داغے گئے جبکہ دوسرے ہاف میں مزید 10 گول اسکور کرکے یکطرفہ کھیل پیش کیا۔ محمد سفیان خان اور عبدالحنان شاہد ہیٹ ٹرک اسکور کیں۔

پاکستان کی جانب سے چائینیز تھائی پے کے خلاف میچ میں سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں: تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پاکستان کے ہاکی کوچ عہدے سے مستعفی

واضح رہے کہ ایشیا جونیئر ہاکی کپ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان، انڈیا،جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا، عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ بدھ کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔