ایشیاکپ کی میزبانی؛ یو اے ای بھی متحرک ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

دبئی: ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟ میزبانی حاصل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات (یواےای) حکام بھی سرگرم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملاقات کی ہے اور ایشیاکپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے  کہا ہے کہ ماضی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے۔ ایشیاکپ کیلئے ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کو بہترین ویونیوز قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کے میزبان، شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ جے شاہ نے اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کا میزبان یو اے ای کو بنانے کی تجویز  پر غور شروع کردیا ہے جس کے بعد  سری لنکا کے میزبانی سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای، انگلینڈ یا سری لنکا؟ ایشیاکپ فٹبال بن گیا، وینیو پر ڈیڈ لاک برقرار

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اے سی سی کے ایشیاکپ کے ہائیبرڈ ماڈل پر تاحال جواب کا انتظار ہے جبکہ بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی کا ایشیاکپ پر ہائیبرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔