بلوچستان کے سمندر میں دیو ہیکل وہیل مردہ پائی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023

  کراچی: بلوچستان کے گہرے سمندر میں دیو ہیکل وہیل مردہ پائی گئی۔

بلوچستان کے علاقے باندری، جیوانی کے قریب آج صبح تقریباً 42 فٹ لمبی مردہ نیلی وہیل تیرتی ہوئی پائی گئی۔نیلی وہیل کا شمار قوی الجثہ نایاب آبی مخلوق میں ہوتا ہے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان  کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف  کے عملے نے سمندر میں وہیل کی پیمائش کی۔مردہ نیلی وہیل کے ڈی این اے کے تجزیے کے لیے نمونے جمع کیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔