خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان

پرائمری اسکولوں کے طلباء کی چھٹیاں دو ماہ کی ہوں گی، اعلامیہ


ویب ڈیسک May 26, 2023
پرائمری اسکولوں کے طلباء کی چھٹیاں دو ماہ کی ہوں گی، اعلامیہ (فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ نے گرمیوں کی چھٹی کا اعلان کردیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

اسی طرح مڈل اور ہائی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ جن علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہے وہاں چھٹیاں محض یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں