بجٹ آرہا ہے لیکن بے پناہ اقتصادی چیلنجز میں ہم کیا کرسکتے ہیں؟ وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ توڑ دیا تھا، ہم نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں، بجٹ آرہا ہے لیکن بے پناہ اقتصادی چیلنجز میں ہم کیا کرسکتے ہیں؟ 

کراچی میں صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملک میں تقسیم در تقسیم ہوئی ہے، سب سے پہلے اپنی حالت خود بدلنی ہوگی، ترقی اس وقت نہیں ہوسکتی جب تک سیاسی استحکام نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو وہ ہوگیا جو دشمن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بڑے بڑے حادثات ہوئے لیکن اس طرح کے واقعات کبھی نہیں ہوئے، کسی نے ایسا وحیشانہ عمل نہیں کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں جو کچھ ہوا آپ سب کے سامنے ہے، ملک میں ایک سال سے سیاسی عدم استحکام  تھا اور اب بھی ہے، صدق دل سے کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام  مل جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک نے بغیر شرائط آئی ایم ایف پروگرام کے لیے تعاون کیا، چین کے وزیراعظم نے بھی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔