اداروں کی بدنامی کیلیے پی ٹی آئی کا قتل اور ریپ کا منصوبہ پکڑا گیا ہے وزیر داخلہ

خفیہ اداروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کچھ کالز ایسی پکڑی ہیں جس میں ریپ کا ڈرامہ کرنے کا بھی منصوبہ تھا، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک May 28, 2023
—فوٹو:

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کچھ کالز ایسی پکڑی ہیں جس میں اُن کی گٹھیا منصوبہ بندی سامنے آئی۔ پی ٹی آئی نے پہلی حکمت عملی یہ بنائی کہ کسی رہنما کے گھر پر جعلی چھاپہ مار کر فائرنگ سے کارکن کو قتل کیا جائے اور خاتون کے ساتھ ریپ کر کے اس کا الزام اداروں پر عائد کیا جائے۔


فیصل آباد میں پریس نیوز کے دوران انہوں نے کہا کہ جو گفتگو سامنے آئی اس میں 2 قسم کی پلاننگ جاری تھی، اس گفتگو میں شامل کرداروں کو دیکھا گیا ہے، فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا تھا کہ اسے عالمی میڈیا پر اچھالا جائے، منصوبے پر آج رات ہی عمل کرنا تھا اس لیے شیطانی عمل سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں۔


رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈراما رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔