جونیئر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 گول سے برابر

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
ٹورنامنٹ میں پاکستان 7 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹورنامنٹ میں پاکستان 7 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

صلالہ: اومان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

صلالہ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم حریف ٹیم کے کھلاڑی نے 24 ویں منٹ میں گول داغ کر سبقت حاصل کرلی۔ بھارت کی جانب سے شردہ نند نے اپنی ٹیم کا واحد گول سکور کیا جس کو پاکستان کی جانب سے 44 ویں منٹ میں بشارت علی نے برابر کیا جبکہ پلیئر آف دی میچ عبدالحنان شاہد قرار پائے۔

ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان، کوچنگ یینل میں آصف احمد خان، اولمپیئن زیشان اشرف، ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس، ویڈیو انالسٹ سید علی عباس،  فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

قبل ازیں پاکستان نے تھائی لینڈ اور چائینیز تھائی پے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان نے چائینیز تھائی پے شکست دیدی

ایشیاء جونیئر ہاکی کپ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، انڈیا، جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی ہے جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا،عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ 29 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔