سارہ علی خان اور شبمن گِل نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 ممبئی: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے لیے رنز کے انبار لگانے والے بلےباز شبمن گِل نے سارہ علی خان کو اَن فالو کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور انڈین کرکٹر شبن گِل کے درمیان قریبی تعلقات تھے تاہم اطلاعات ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔

اس سے قبل شبمن گِل اپنے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو ڈیٹ کررہے تھے، وہ جب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ تھے تو لیجنڈری بلےباز کی بیٹی نے انکی انسٹاگرام پوسٹ کو بھی لائیک کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

دوسری جانب سارہ علی خان اور شمن گِل کے حوالے سے ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرتی رہیں جبکہ کئی مواقعوں پر دونوں ساتھ بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں ابتک 16 میچز میں 800 سے زیادہ رنز بنائے ہیں، جس میں تین سینچریاں بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔