گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت دے دی گئی

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

سی اے اے نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔

ستمبر 2023 تک کے لیے تمام ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو سی اے اے نے ہدایات نامہ جاری کر دیا جس میں طیاروں کو رات کے وقت پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عسکری اور حکومت بلوچستان کی پروازوں کو خصوصی اجازت ہوگی جبکہ ان پروازوں سے متعلق سیکیورٹی کے انتظامات خود کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ نائٹ لینڈنگ پر کچھ عرصہ قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔