صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا اپوزیشن کا بائیکاٹ

تقریب کے آغاز میں پنڈتوں نے مذہبی گیت گائے جبکہ نریندر مودی نے ہندوانہ رسوم ادا کیں


ویب ڈیسک May 28, 2023
[فائل-فوٹو]

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے بھارت کی 4 منزلہ نئی پارلیمانی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ یہ آئین کی سراسر توہین ہے، افتتاح وزیراعظم کو نہیں بلکہ صدر مملکت کو کرنا چاہیے تھا۔

مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور اسے 'طاقت کا گہوارہ' قرار دیا۔ تقریب کے آغاز میں ہندو پجاریوں نے مذہبی گیت گائے جبکہ نریندر مودی نے ہندوانہ رسوم ادا کیں۔

Capture

وزیر اعظم کا افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نئی پارلیمنٹ صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ یہ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ یہ نیا کمپلیکس بھارت کی خود داری کا ثبوت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے