بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2023
قومی کپتان اپنی والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں مقدس سفر پر رونہ ہوں گے، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)

قومی کپتان اپنی والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں مقدس سفر پر رونہ ہوں گے، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور فخر زمان اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اپنی والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں مقدس سفر پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ محمد رضوان اور فخر زمان بھی اس سال حج پر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے،  فہیم اشرف اور افتخار احمد سمیت چند دیگر کرکٹرز بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔