- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی
آئی سی سی چیف سے ملاقات؛ پی سی بی اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے موقف پر قائم

پی سی بی حکام نے گریگ بارکلے کو گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔ فوٹو: آئی سی سی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا، پی سی بی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے لیے ٹیم نہ بھیجنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ورلڈ کپ کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل ہوگا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
نجم سیٹھی اور گریگ بارکلے کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔ آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے لاہور کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے
واضح رہے کہ چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا، چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے تھے۔
پی سی بی نے چئیرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔
آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔ پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ساتھیوں کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کی۔
سال 2004ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی کے دو اعلی حکام لاہور آئے ہیں۔ 2008ء میں آخری بار رائے مالی نے بطور آئی سی سی چیئرمین لاہور کا دورہ کیا تھا۔ آئی سی سی کا وفد نجم سیٹھی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی فنانشل ماڈل میں پی سی بی کے حصے پر مشاورت ہوگی، اس کو ایجنڈے میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سے بھی پی سی بی اور آئی سی سی حکام تبادلہ خیال کریں گے۔
2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی اہم امورز زیر بحث ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز لیگ پر بھی آئی سی سی وفد کو اعتماد میں لے گا۔ آئی سی سی حکام دو روز تک لاہور میں قیام کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔