سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
سعودی بریگیڈیئر کے جوان بیٹے سمندر میں ڈوب رہے تھے؛ فوٹو: فائل

سعودی بریگیڈیئر کے جوان بیٹے سمندر میں ڈوب رہے تھے؛ فوٹو: فائل

ریاض: بیٹے کو بچانے کی کوشش میں بریگیڈیئر جنرل سالم بن مسلم آل عبید السھلی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر سالم بن مسلم اہل خانہ کے ساتھ ہاف مون بیچ پر پکنک منانے آئے تھے۔ سمندر میں نہاتے ہوئے ان کے بیٹے دور نکل گئے اور لہروں کے شکنجے میں پھنس گئے۔

بریگیڈیئر سالم نے تیراکی کرتے ہوئے اپنے جوان بیٹے کو بچانے کی سمندر کی گہرائیوں میں اتر گئے اور بیٹے کو بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم ساحل تک پہنچتے پہنچتے وہ نڈھال ہو چکے تھے اور ایک بڑی لہر بریگیڈیئر سالم کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئی۔

بریگیڈیئر سالم بن مسلم کی اندوہناک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دلیر فوجی افسر سالم بن مسلم نے اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے جان کی بازی لگادی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔