- امریکا نے اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی
- پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
- پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، وزیراعظم
- فیصل آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ملزم گرفتار
- سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم
- نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہوگئیں
- بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
- کراچی کیلیے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی
- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
ٹی 20 بلاسٹ؛ شاہین آفریدی کے چھکوں نے سماں باندھ دیا

2 سکسرز سے ناٹنگھم شائر کو فتح دلادی، اسامہ میر کی آل راؤنڈ پرفارمنس۔ فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین آفریدی نے آخری اوور میں 2چھکوں سے فتح کا سفر آسان بنادیا۔
انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈرہم نے اولی روبنسن کی جارحانہ ففٹی سے تقویت پاتے ہوئے 168کا مجموعہ حاصل کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 39رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کو الیکس ہیلز نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 65کی اننگز کھیلی لیکن میچ فنش کرنے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو ملی اور انھوں نے آخری اوور میں 2چھکوں سے ہدف کا حصول 4گیندیں قبل ممکن بنادیا، انھوں نے 12گیندوں پر 17رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین اور شاداب کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلیے انگلینڈ روانہ
ورسسٹر شائر کی فتح میں اسامہ میر کی آل راؤنڈر پرفارمنس نے اہم کردار ادا کیا، کاشف علی(69)کی رخصتی کے بعد پاور ہٹنگ کی ضرورت پوری کرتے ہوئے انھوں نے 15گیندوں پر 32رنز بٹور کر ٹیم کا مجموعہ 7وکٹ پر 183تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، نسیم شاہ نے 32رنز دیکر 2شکار کیے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لیسٹر شائر کی ٹیم 33رنز دور رہ گئی، اسامہ میر نے 33رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب ڈاربی شائر کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 11رنز بناسکے،ان کی ٹیم نے 6وکٹ پر 151رنز بنائے، نارتھمپٹن شائر نے ہدف 11گیندیں قبل عبور کرلیا، زمان خان نے 17رنز دیکر دو اہم وکٹیں حاصل کیں مگر دیگر بولرز دبا? برقرار نہیں رکھ سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔