- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- قومی و صوبائی اسمبلی کی موجودہ نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
- ورلڈکپ؛ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی
- کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
- اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی؛ عمران خان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
ورلڈکپ؛ پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت اور بھارتی بورڈ کے رویے سے مشروط

آئی سی سی حکام سے پی سی بی کے مذاکرات کا دور ختم، اعلامیہ کل جاری ہوگا، ذرائع (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے۔
لاہور میں موجود آئی سی سی اور پی سی بی حکام کے درمیان فنانشل ماڈل، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی شرکت سمیت اہم امورز پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کا وفد آج رات گئے دبئی روانہ ہوگا جبکہ مذاکرات کا اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کاموقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے آئی سی سی کو بہت زیادہ آمدن ہوتی ہے، اسی تناسب سے بھارت کے ساتھ پاکستان کو بھی زیادہ حصہ ملنا چاہیے جبکہ ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی کو ایک بار پھر حکومتی اجازت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رویے سے مشروط کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے اپنا دُکھڑا آئی سی سی کو سنا دیا
بھارت 2025 میں آِئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنے کی گارنٹی پر بھی بات ہوئی جبکہ بورڈ حکام نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
قبل ازیں آئی سی سی اور پی سی بی حکام کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قذافی اسٹیڈیم میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے اپنا موقف کھل کر بیان کیا تھا، آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بات چیت ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی تحفظات اور مطالبات کی روشنی میں آئی سی سی حکام اپنی تجاویز سامنے رکھیں گے۔آخر میں مشترکہ طور پر ایک اعلامیہ بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
گزشتہ روز پاکستان نے ایشیاکپ، ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات پر اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے بھارت جانے کے معاملہ پر پی سی بی اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلررائس آج رات کو دبئی واپس روانہ ہوجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔