تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ڈاکٹرعشرت العباد

پرائمری تعلیم کا معیاربہتر کرکے ہی ہم اعلیٰ تعلیم کومضبوط کرسکتے ہیں


Staff Reporter April 27, 2014
کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنا لوجی کی سالانہ تقسیم اسناد میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد طلبہ وطالبات کو گولڈ میڈل دے رہے ہیں،چیف آف ایئر اسٹاف طاہر رفیق بٹ بھی موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتاہے، دنیامیں وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو تعلیم کو اپنا زیور بنالیتی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے پی اے ایف میوزیم میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کی گیارہویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا،ان کاکہناتھاکہ تعلیم کوعام کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہرطبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پرائمری تعلیم کامعیار بہتر کر کے ہی ہم اعلیٰ تعلیم کومضبوط کرسکتے ہیں۔

انھوں نے اسناد حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کے مستقبل کے معمارہیں اب آپ پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار اداکریں ،اس موقع پر فارغ التحصیل ہونے والے631 طلبہ وطالبات کومینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، اورانجینئرنگ کی ڈگریاں عطاکی گئیں تقریب سے مہمان اعزازی چیف آف ائیراسٹاف طاہر رفیق بٹ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔