اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جون 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322 روپے اور کمرشل سلنڈر 8933 روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔