- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

صارفین کی جانب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی خوب ہرزہ سرائی کی گئی (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں بارش کے بعد میچ تاخیر سے شروع ہونے پر شائقینِ کرکٹ نے دنیا کے امیر ترین بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی مداحوں نے اپنے بورڈ کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آئی پی ایل فائنل کا ایک روز بارش جبکہ دوسرا روز گیلی ااؤٹ فیلڈ کے باعث دیر سے شروع ہوا، اس دوران گراؤنڈز اسٹاف نے میدان کو خشک کرنے کی خوب کاوشیں کرتے ہوئے اسپنج (فوم کا ٹکڑے)، ہئیر ڈرائیر اور استری کا استعمال کیا، جس پرشائقین کرکٹ نے اپنے بورڈ کے خوب لتے لیے۔
شائقین نے ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت سب سے امیر کرکٹ بورڈ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن پچز خشک کرنے کیلئے ہمارے پر پرانے ہی طریقے موجود ہیں، کیوں؟۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل اور آئی پی ایل فائنلز میں حیرت انگیز طور پر مماثلت، مگر کیسے؟
اس دوران ایک شائق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مثال دیتے ہوئے لکھا کہ 2018 کے ایلیمینیٹر میچ کے دوران پچ کو سکھانے کیلئے بورد نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ریونیو، بندر بانٹ نے پاکستانی ماتھے پر شکنیں بڑھادیں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے 2024 سے 2027 تک کی انٹرنیشنل کرکٹ سائیکل کیلیے نیا ریونیو شیئرنگ ماڈل تجویز کیا ہے جس میں بھارتی بورڈ کو مجموعی طور پر 38.5 فیصد ہوگا، انگلینڈ اور آسٹریلیا بالترتیب 6.89 اور 6.25 فیصد رقم کے حقدار ہوں گے، پاکستان کا شیئر 5.75 فیصد ہے۔
https://twitter.com/HassanAbbasian/status/1663229190689406977?s=20
https://twitter.com/PAPA__Tweets/status/1663234599332503552?s=20
https://twitter.com/theprayagtiwari/status/1663227985191923714?s=20
https://twitter.com/MassabAbbasi3/status/1663341484928630786?s=20
https://twitter.com/daniofficialfly/status/1663276620084330520?s=20
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔