- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے

آسٹریلوی اوپننگ بیٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اپناپلان ظاہر کردیا۔ فوٹو: اے پی
کراچی: تجربہ کار آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کینگروز نے ایشز سے قبل بھارت کیخلاف اوول گراؤنڈ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی کھیلنا ہے، وارنر کے لیے گزشتہ دورہ بھارت کچھ اچھا نہیں رہا تھا، خراب فارم اور کہنی میں فریکچر نے ان کے مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے۔
انھوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح طور پر کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ایونٹ ملکی ٹیم کے لیے ان کا آخری ایونٹ ہوگا، انھوں نے کہا کہ اگر میں انگلش وکٹوں پر رنز بنانے میں کامیاب رہا تو پھر وطن واپس جاکر بھی کھیل پاؤں گا، میں ویسٹ انڈیز کی سیریز نہیں کھیلوں گا تاہم آئندہ برس کے آغاز میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ممکنہ طور پر میں الوداعی ٹیسٹ کھیلوں گا۔
یاد رہے کہ اس بار پاکستان نے باکسنگ ڈے اور نیو ایئر کے موقع پر آسٹریلیا کا 3 ٹیسٹ میچز کیلیے مہمان بننا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
وارنر نے گزشتہ موسم گرما میں میلبورن گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلا تھا، جہاں انھوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی، اس موقع پر رکی پونٹنگ نے انھیں ریڈ بال کرکٹ سے رخصت لینے کا مشورہ دیا تھا، جسے انھوں نے رد کردیا تھا۔
یہ سنچری جنوری 2020 کے بعد ان کی پہلی سنچری تھی۔ 2022 کے آغاز کے بعد سے ان کی اوسط 26 ہے اور انھوں نے اپنی آخری 24 اننگز میں صرف 2 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی ہے۔
وارنر کا مزید کہناتھا کہ میں نے ہر میچ کو اپنا آخری مقابلہ سمجھ کر کھیلا ہے، میں 2024 کا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں، یہ میرے ذہن میں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔