’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘

ویب ڈیسک  اتوار 4 جون 2023
رومان رئیس نے سابق کرکٹر کو جادوگر بالر قرار دیدیا (فوٹو: فائل)

رومان رئیس نے سابق کرکٹر کو جادوگر بالر قرار دیدیا (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے سابق کرکٹر محمد آصف کو جادوگر بالر قرار دیدیا۔

معروف یوٹیوبر دانیال شیخ کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے تسلیم کیا کہ دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا، وہ ایک جادوگر تھے۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی مہارت کو دنیا کے ہر بہترین بلے باز نے تسلیم کیا ہے جس سے ان کی مہارت کا اندازہ ہوتا ہے، انکا ایکشن نہایت آسان تھا ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ کوئی فاسٹ بولر بالنگ کروا رہا ہے، آصف ایسے بالر تھے جنہیں آملہ، پیٹرسن، ڈی ویلیئرز، گریم جیسے لوگ پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز کو ایک سیریز ہارنے پر باہر کردینا ناانصافی تھی، رومان رئیس

رومان رئیس نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کھیلنے کا کبھی موقع نہیں ملا لیکن حال ہی میں جب وہ اپنے عروج پر تھے تو امریکا میں ان کے ساھ بالنگ کرنے کا موقع ملا، انہوں نے بتایا کہ میں 130 کی رفتار سے گیند کروارہا تھا لیکن وہ 120 کی اسپیڈ سے گیندو بازی کررہے تھے لیکن مجھ سے زیادہ اچھی انکی بال وکٹ کیپر پکڑ رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔