شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، ایک اور فتح ناٹنگھم شائر کی جھولی میں ڈال دی

اسپورٹس ڈیسک  پير 5 جون 2023
پیسر نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں 3 اہم وکٹیں اڑائیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

پیسر نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں 3 اہم وکٹیں اڑائیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

  کراچی: شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے ایک اور فتح ناٹنگھم شائر کی جھولی میں ڈال دی۔

پیسر شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں 3 اہم وکٹیں اڑائیں، جس میں حریف کپتان معین علی بھی شامل تھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے گزشتہ میچ میں ووسٹرشائر کے خلاف 45 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لی تھی تاہم 11 بالز پر 29 رنز اسکور کرکے اپنا اعتماد بحال کیا، اس میں 4 چھکے بھی شامل تھے، اسی اعتماد کی وجہ سے برمنگھم بیئر کے خلاف انھوں نے شاندار بولنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے

ان کا پہلا شکار معین عللی بنے جنھوں نے آف سائیڈ کی جانب گیند کو اچھالا اور کیلوین ہیریسن کا کیچ بن گئے، 2 بالز بعد انھوں نے الیکس ڈیویس کو بھی میدان بدر کردیا۔

دوسرے اسپیل میں انھوں نے ایڈ برنارڈ کو آؤٹ کیا، اس بار شاہین آفریدی نے 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور ٹیم کو 11 رنز کی فتح سے ہمکنار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔