سنجے منجریکر نے حارث رؤف کو بہترین ’ ڈیتھ بالر‘ قرار دیدیا

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2023
اگر پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ ہوتے تو حارث فرنچائزز کی پریمیم چوائس ہوتے، بھارتی کمنٹیٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اگر پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ ہوتے تو حارث فرنچائزز کی پریمیم چوائس ہوتے، بھارتی کمنٹیٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو موجودہ دور میں عالمی کرکٹ کا بہترین ’ڈیتھ بالر‘ قرار دیدیا۔

کرک انفو سے بات کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی اور سنجے منجریکر کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل رہے ہوتے تو حارث رؤف ہر فرنچائز کی پریمیم چوائس ہوتے۔

انہوں نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ گروپ میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللہ جیسے کرکٹرز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بیٹنگ کے حوالے سے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ بلےبازوں میں فخر زمان کچھ ٹیموں کیلئے دلچسپ انتخاب ہوتے، میں سمجھتا ہوں کہ رضوان اینکر پلئیر نہیں کیونکہ وہ اور بابراعظم جب ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو پریشان ہوجاتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل اور آئی پی ایل فائنلز میں حیرت انگیز طور پر مماثلت، مگر کیسے؟

اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی نے کہا کہ آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی پک ہوتے، پاکستان کے پاس شاداب، بابراعظم، رضوان اور شاہین جیسے لاجواب کھلاڑی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ریونیو، بندر بانٹ نے پاکستانی ماتھے پر شکنیں بڑھادیں

واضح رہے کہ سال 2008 کے بعد سے قومی کرکٹرز نے آئی پی ایل میں کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔