پولیس گھروں کی دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2023
جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے، عدالت

جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے، عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔

ہائی کورٹ میں عمر ایوب خان کے گھر چھاپہ اور فیملی کو ہراساں کرنے کے خلاف اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے استدعا کی کہ عمر ایوب کے کم عمر بیٹے کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے، ایسے دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے یقین دہانی کرائی کہ عدالتی حکم کی تعمیل ہو گی۔

اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف دس مئی کو ایف آئی آر درج ہوئی ، جس کی کاپی منسلک ہے، تمام قانونی کارروائی پوری کی گئی، چھاپہ مارنے سے قبل سرچ وارنٹ بھی موجود تھے۔

عدالت نے متعلقہ دستاویزات درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔