معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
(فوٹو: پی سی بی) آل راؤنڈر نے ستمبر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا

(فوٹو: پی سی بی) آل راؤنڈر نے ستمبر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معین علی نے گزشتہ دنوں ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، جس کے لیے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کیلئے معین علی انجری کا شکار ہونے والی جیک لیچ کی جگہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر نے ستمبر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ معین علی نے 64 ٹیسٹ، 129 ون ڈے اور 74 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔