جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا ردعمل

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2023
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی کے قیام پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’جبری طلاق کے بعد لوگوں کو جمع کر کے نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے‘۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ’آزادانہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کے قیام کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں علیم خان اور پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی و صوبائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا۔


اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے قیام کا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوش حالی ہے، ہم ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک کو دیرپا ترقی اور نوجوانوں کو مستقبل محفوظ ہو۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں روایتی سیاست دان نہیں تھا مگر ملک کی خدمت کے لیے سیاست میں آیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی مگر تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلیے کوئی کام نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔