9 مئی کے بعد پنجاب سے کتنی خواتین گرفتار ہوئیں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

آئی جی پنجاب نے رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پیش کردی


ویب ڈیسک June 13, 2023
(فوٹو : فائل)

پنجاب پولیس نے نو مئی کے واقعات میں ملوث خواتین کی گرفتاریوں اور رہائی سے متعلق رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں کتنی خواتین ملوث تھیں؟ خواتین کی گرفتاریوں اور رہائی کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ تیار کرلی گئی اور یہ رپورٹ آئی جی پنجاب نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پیش کردی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے جیل میں زیادتی کی تردید کردی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ شہروں سے 66 خواتین کو گرفتار کیا گیا، لاہور سے 37، فیصل آباد سے 8، راولپنڈی سے 12، گجرات اور چکوال سے ایک ایک، پاکپتن سے دو خواتین اور ملتان سے 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

یہ پڑھیں : چئیرمین پی ٹی آئی کے خواتین سمیت کارکنوں پرتشدد کے الزامات جھوٹ نکلے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 خواتین کی شناخت پریڈ کروائی گئی اور 38 خواتین کو ضمانتوں پر رہائی ملی۔

 

مقبول خبریں