فہد مصطفیٰ کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی لائن لگ گئی

فہد مصطفیٰ بہترین اداکار کے علاوہ ایک پسندیدہ میزبان اور ایک اچھے پروڈیوسر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں


ویب ڈیسک June 14, 2023
[فائل-فوٹو]

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔

فہد مصطفیٰ ملک کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور بہت سی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ ایک پسندیدہ میزبان اور ایک اچھے پروڈیوسر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ جہاں ایک اچھے اداکار ہیں وہیں ان کا اسٹائل بھی کافی لوگوں کو پسند آتا ہے۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک فوٹو شوٹ کیا جس پر مضحکہ خیز تبصرے کیے گئے ہیں۔ ایک صارف نے استغفراللہ کہا تو دوسرے نے فوٹو شوٹ میں سگریٹ کا مقصد پوچھا؟

fahad2-576x1024

ایک صارف نے تو اداکار کو 'فُل چرسی' کا خطاب دے کر حد ہی پار کردی۔ اسی طرح ایک صارف گرمی میں چمڑے کی جیکٹ پہننے پر حیران تھا۔

fahad3-576x1024 fahad4-576x1024 fahad5-576x1024 fahad6-576x1024 fahad7-576x1024 fahad9-576x1024

 

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کیوں اسکے لیے پاگل ہورہے ہیں۔ شہرت کے نام پر سب کچھ تو ہے آپ کے پاس۔ یہ چیزیں آپ پر سوٹ نہیں کرتیں۔

اکثر صارفین نے اداکار کو بالی ووڈ کی فلم کبیر سنگھ کے اداکار شاہد کپور سے تشبیہہ دی۔ ایک صارف نے لکھا، 'بھائی ذرا کبیر سنگھ دکھانا، تھوڑا سستے میں دکھانا۔ دوسرے نے کہا کہ کبیر سنگھ اب ساشے میں بھی دستیاب ہے۔ تیسرے نے لکھا، 'لُنڈا کا کبیر سنگھ۔