بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں گر کر تباہ

ڈرون کے ساتھ بھاری مقدار میں منشیات بندھی ہوئی تھی


ویب ڈیسک June 15, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے ضلع قصور میں سرحد سے متصل گاؤں گنڈا سنگھ کے علاقے گدوپلی میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے روز بھارت سے اڑنے واالا ڈرون بارش کے باعث کنٹرول سے باہر ہوکر گنڈا سنگھ کے سرحدی علاقے گدوپلی (پاکستانی حدود میں) کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون گرنے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے اس کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ڈرون کے ساتھ بھاری مقدار میں منشیات بندھی ہوئی تھی۔

سیکیورٹی ادارے نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

مقبول خبریں