پاکستان میں زیادہ تر لوگ نام کے آخر میں کیا لگاتے ہیں

ورلڈ آف اسٹیٹکس کے مطابق بنلہ دیش میں سب سے مقبول سر نیم ’’اختر‘‘ اور سعودی عرب میں ’’خان‘‘ ہے


ویب ڈیسک June 19, 2023
فوٹو: فائل

عالمی ادارہ شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹکس) نے دنیا کے مختلف ممالک میں مقبول سر نیمز (نام کا آخری حصہ) کی فہرست جاری کردی۔

ورلڈ آف اسٹیٹکس کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس فہرست کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سر نیم ''احمد''، بنگلہ دیش میں ''اختر'' اور بھارت میں زیادہ تر لوگ اپنے نام کے آخر میں ''کمار'' لگاتے ہیں۔

ورلڈ آف اسٹیٹکس کی فرست کے مطابق سعودی عرب میں ''خان''، متحدہ عرب امارت میں ''علی'' اور ترکی میں ''یلماز'' سب سے مقبول سر نیم ہے۔

 
عمان میں بیشتر لوگ اپنے نام کے آخر میں ''البلوشی''، نائیجریا میں ''موسیٰ''، اردن میں ''اللہ'' اور فلسطین میں ''عواد'' لگاتے ہیں جبکہ عراق اور مصر میں سب سے مقبول سر نیم ''محمد'' ہے۔

غیر مسلم ممالک کی بات کی جائے تو چین میں سب سے مقبول سر نیم ''وانگ''، آسٹریلیا اور کینیڈا میں ''اسمتھ'' فرانس میں ''مارٹن'' اور جرمنی میں ''مُلر'' سب سے مقبول سر نیم ہیں۔

مقبول خبریں