بجلی کمپنیاں ایک سال میں 14 لاکھ 3 ہزار 592 نئے کنکشن فراہم کریں گی
سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک سال میں 6 ہزار 985 دیہات کو بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی
وفاقی حکومت نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کے نئے کنکشن کے حوالے سے اہداف دے دیے ہیں، بجلی کمپنیاں ایک سال میں 14 لاکھ 3 ہزار 592 نئےکنکشن فراہم کریں گی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں فیسکو ( فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ) کی حدود میں 2 لاکھ 27 ہزار 340 نئے بجلی کنکشن دیے جائیں گے۔
گیپکو ( گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ) ایک سال کےد وران 2 لاکھ نئے بجلی کے کنکشن فراہم کرے گی۔
ایک سال میں حیسکو ( حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ) کی حدود میں 23 ہزار 41 نئے بجلی کنکشنز فراہم کیے جائیں گے۔
اس عرصے میں آئیسکو ( اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ) ایک لاکھ 94 ہزار اور میپکو ( ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ) 3 لاکھ 96 ہزار نئے بجلی کنکشن فراہم کریں گی۔
دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران کیسکو( کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ) 14 ہزار سیپکو ( سکھر الیکٹرک پاور کمپنی) 18ہزار 591 نئے بجلی کنکشن فراہم کریں گی۔
اسی طرح ٹیسکو ( ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی ) 355 اور لیسکو ( لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) اپنے صارفین میں 3 لاکھ 30ہزار256 کا اضافہ کریں گی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک سال میں 6 ہزار 985 دیہات کو بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔