آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار سیخ پا صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش

وفاقی وزیر خزانہ صحافی کے سوال پر شدید طیش میں آ گئے اور سیکورٹی عملے کوموبائل چھین کر پھینک دینے کی بھی ہدایت کی


ویب ڈیسک June 22, 2023
—فائل فوٹو

آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیخ پا ہوگئے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جب صحافی نے اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق سوال کیا تو وفاقی وزیر خزانہ صحافی سے الجھ پڑے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر شدید طیش میں آ گئے اور سیکورٹی عملے کوموبائل چھین کر پھینک دینے کی بھی ہدایت کی۔ اسحق ڈار کے گارڈز کی طرف صحافی سے فون چھیننے کی کوشش کا واقعہ پارلیمنٹ ہاوس میں پیش آیا۔

اسحاق ڈار نے سیکورٹی کے عملے کو کہا اسکا موبائل لے کر پھینک دو۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے