کوئٹہ میں تھانے پر دستی بم حملے میں اہلکار زخمی

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کے قریب پل سے ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔


ویب ڈیسک July 01, 2023
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کے قریب پل سے ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔

سول لائن پولیس تھانے پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا اور نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کے قریب پل سے ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں