روینہ ٹنڈن کی بیٹی اور اجے دیوگن کا بھانجا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
امان دیوگن اور راشا تھڈانی آئندہ سال بڑی اسکرین پر ڈیبیو کریں گے
بالی ووڈ کے اداکار اجے دیوگن کا بھانجا امان دیوگن اور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی جلد اسکرین پر ایک ساتھ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امان دیوگن اور راشا تھڈانی کی فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایتکاری ابھیشیک کپور کریں گے جبکہ ان کی اہلیہ پرگیا کپور فلم کو پروڈیوس کریں گی۔
فلم کا نام اور دیگر تفصیلات کو فلحال خفیہ رکھا گیا ہے تاہم کہا جارہا ہے اسے 9 فروری 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں اجے دیوگن ایک خاص کردار ادا کریں گے جس کی تفصیلات ابھی سامنے آئی ہیں۔ علاوہ ازیں اس فلم میں مقبول ٹیلی ویژن اداکار موہت ملک کا ڈیبیو کی بھی توقع ہے جو ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔