اسلاموفوبیا کے انفرادی عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں سویڈن

کسی کا انفرادی عمل سویڈن حکومت کی پالسیوں یا رائے کا مظہر نہیں، سویڈن


ویب ڈیسک July 02, 2023
سویڈن میں عید کے روز قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی تھی؛ فوٹو: فائل

سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی کا انفرادی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

سویڈن میں عید کے روز ایک انتہا پسند دائیں بازو کی تنظیم کے رہنما کی قرآنِ پاک کو نذر آتش کرنے کے ناپاک جسارت پر مسلم دنیا میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور عالمی قوتیں نے بھی اس عمل کی مذمت کی ہے جس کے بعد سویڈن کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی کسی بھی عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روسی صدر پوٹن نے قرآن کو سینے سے لگا لیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک انفرادی طور پر کیا گیا عمل تھا جو سویڈن کی حکومت کی پالیسی یا رائے کا مظہر نہیں۔



قبل ازیں یورپی یونین نے بھی قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عمل یورپی یونین کی رائے کی عکاس نہیں۔ نسل پرستی، نفرت انگیزی اور عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔

یہ خبر پڑھیں : سویڈن میں عید گاہ کے باہر قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش

ادھر مسلم ممالک سمیت پوری دنیا میں اس واقعے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سویڈش سفارت خانوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور او آئی سی نے بھی ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے