پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 350 حاجیوں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی
وزیر مذہبی امور طلحہ محمود بھی پہلی پرواز میں وطن واپس پہنچے، مفتی تقی عثمانی نے حجاج کو خوش آمدید کہا
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی واپسی شروع ہوگئی، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 350 سے زائد حجاج کو لیکر نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 762 سعودی عرب سے 394 عازمین حج کو لیکر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی جس میں وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود بھی شامل تھے۔
ائیرپورٹ پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی، مفتی تقی عثمانی اور ائیرپورٹ حکام نے عازمین حج کو خوش آمدید کہا، ا س موقع پر وزیر مذہبی امور نے حجاج کو ہار پہنائے اور تحائف تقسیم کئے اور تمام عازمین کی حج کی ائیرپورٹ سے گھروں کو روانگی تک خود بھی ایئرپورٹ پر موجود رہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے، ایف آئی اے اور کسٹم کے ساتھ مل کر حجاج کو خوش آمدید کہنے کے انتظامات کئے، اس موقع پر ائرپورٹ پر کام کرنے والی دیگر ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔