پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کئی ترقی یافتہ ممالک سے کم اعداد و شمار جاری

پڑوسی ممالک بھارت، ایران اور افغانستان میں بیروزگاری کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس


ویب ڈیسک July 03, 2023
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کئی یورپی اور ترقی یافتہ ممالک سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی شماریاتی ادارے ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق افریقی ملک نائیجریا 33.3 فیصد کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح والا ملک ہے جبکہ جنوبی افریقا 32.9 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، قطر 0.1 فیصد کے ساتھ سب کم بیروزگاری کی شرح والا ملک ہے۔

پاکستان کے پڑوسی ممالک کی بات کی جائے تو افغانستان میں بیروزگاری کی شرح 13.3 فیصد، ایران میں 9.7 ، بھارت میں 7.7 اور چین میں 5.2 فیصد ہے، پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 4.7 فیصد ہے۔

 
فرانس میں بیروزگاری کی شرح 7.1 ، سوئیڈن میں 7.9 جبکہ یورپی یونین کے ممالک میں 6.5 فیصد ہے، جنگ زدہ ملک یوکرین میں بیروزگاری کی شرح 10.5 جبکہ دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ترکی میں 10.2 فیصد ہے۔

ورلڈ آف اسٹیسٹکس کے مطابق بوسنیا میں بیروزگاری کی شرح 29.03 فیصد، عراق میں 15.55 فیصد، اسپین میں 13.26 اور یونان میں 10.8 فیصد ہے۔

مقبول خبریں