- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- وزن میں کمی اور ذیابیطس کی ادویات آنتوں کے کینسر کیخلاف بھی معاون
- نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے، بلاول
- نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز
- ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
- العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل میرٹ پر سننے کے فیصلے سے ن لیگ پریشان
لنکن پریمئیر لیگ؛ بابراعظم کا جوئے کی تشہیر سے صاف انکار

سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی کا لوگو شرٹ پر نہیں لگائیں گے، فرنچائز بھی آمادہ۔ فوٹو: ایل پی ایل
کراچی: بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا۔
لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا، کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، پاکستانی کپتان فرنچائز کی بھی قیادت کریں گے۔
لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کر کے تشہیر کرتی ہیں، کولمبو کا بھی ایسی ہی ایک کمپنی سے معاہدہ ہے، البتہ بابر اعظم نے اس کا لوگو شرٹ پر لگانے سے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ شاہد آفریدی کا جُوا کھیلنے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکار
ذرائع نے بتایا کہ اسٹار بیٹر نے اس بات کو اپنے معاہدے کا بھی حصہ بنایا ہے، فرنچائز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان ٹیم کو رواں ماہ سری لنکا میں 2 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنا ہے، اس کے بعد افغانستان سے آئندہ ماہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے، بابر اس وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ کیلیے مکمل طور پر دستیاب نہیں ہوں گے، وہ قومی ذمہ داریوں سے فراغت پر ہی سری لنکا جائیں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوران محمد رضوان نے ملتان سلطانز کی شرٹ پر سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے انکار کر دیا تھا۔انھوں نے اسٹیکر سے لوگو چھپا کر میچ میں حصہ لیا،کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی ناخوشی ظاہر کی لیکن انھیں فرنچائزز نے منا لیا تھا۔
بابر اور رضوان حال ہی میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئے ہیں،دونوں اب کراچی میں شیڈول قومی تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔