کرکٹ بورڈ کو پرانے پرزوں سے چلایا جا رہا ہے عامرسہیل

موجودہ گورننگ باڈی میں خوشامدیوں کو شامل کرکے اپنے مرضی کے فیصلے لیے جاتے ہیں، عامرسہیل


Sports Reporter May 03, 2014
موجودہ گورننگ باڈی میں خوشامدیوں کو شامل کرکے اپنے مرضی کے فیصلے لیے جاتے ہیں، عامرسہیل فوٹو: ٹی ایم این/فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی ملکی کرکٹ کو تباہ کردیں گے،کرکٹ بورڈ کو پرانے پرزوں سے چلایا جا رہا ہے، مستقبل کی فکر چھوڑ کر حال میں کچھ کرنا چاہیے تاکہ ٹیم کے وقار کو بحال کیا جاسکے۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے نجم سیٹھی نے بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا قومی کرکٹ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کوریورس گیئر لگ گیا، بورڈ میں موجود پرانے پرزوں کو نکال کر نئے لگانے چاہئیں تاکہ درست راہ پر گامزن ہوا جا سکے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ان کے آنے سے کھیل زوال پذیر ہے، موجودہ گورننگ باڈی میں خوشامدیوں کو شامل کرکے اپنے مرضی کے فیصلے لیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ٹیم کا کوچ پاکستانی ہونا چاہیے، غیر ملکی کوچز پر قومی خزانے سے خطیر رقم خرچ کی جاتی اور نتائج صفر نکلتے ہیں۔