عامر خان امریکی باکسرلوئس کلازو کے خلاف آج رنگ میں اتریں گے

امید ہے امریکی باکسر کےخلاف کامیابی کیلئے پاکستان کے عوام دعاؤں میں یاد رکھیں گے، پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامر خان


ویب ڈیسک May 03, 2014
پاکستان سے بےحد پیار ہے اورسب سے زیادہ مداح پاکستان میں ہی موجود ہیں،عامر خان فوٹو:رائٹرز

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان ایک سال بعد امریکی باکسر لوئس کلازو کے خلاف آج رنگ میں اتریں گے ۔


امریکا کے شہرلاس ویگاس میں ہونے والی فائٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ فائٹ میں وہ امریکی باکسر کو شکست کا مزہ ضرورچکھائیں گے جبکہ وہ رنگ میں کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی اتریں گے۔


ایکسپریس نیوز کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہیں پاکستان سے بےحد پیار ہے اور ان کے سب سے زیادہ مداح پاکستان میں ہی موجود ہیں اور امید ہے کہ امریکی باکسر کےخلاف کامیابی کے لئے پاکستانی عوام انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال عامر خان نے شیفلیڈ میں میکسیکو کے جولیوڈیاز کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دی تھی جبکہ دسمبر 2011 میں عامر خان متنازع فائٹ میں امریکی باکسر لیمونٹ پیٹرسن کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔

مقبول خبریں